یو این آئی
ریاض// سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تعلیمی اداروں میں عید کی تعطیلات کا ا?غاز جمعرات سے کرنے کا حکم دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے تحت عید الفطر پر تعلیمی ادارے 21 اپریل سے 7 مئی تک بند رہیں گے۔قبل ازیں عید الفطر پر تعطیلات کا ا?غاز 25 اپریل سے ہونا تھیں لیکن سعودی فرمانروا نے تازہ حکم نامے میں تعطیلات کے ا?غاز کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔سعودی عرب میں عمومی طور پر عید کی تعطیلات کا ا?غاز 21 رمضان سے ہوتا ہے تاکہ ا?خری عشرے کی طاق راتوں میں عبادت کی سعادت حاصل کرسکیں۔