عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کما رمہتا نے کل یوٹی میں پرائمری ایگری کلچرل کوآپریٹیو سوسائٹیز ( پی اے سی ایس) کی شناخت اور قیام کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر میں پرائمری ایگری کلچرل کریڈیٹ سوسائٹیز ( پی اے سی ایس) کی موجودہ صورتحال،جموںوکشمیر یوٹی میں ان کے مجموعی کردار اور کام کاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے ان سوسائٹیوں کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز بنانے کے لئے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی خریداری کے لئے تمام تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کو کہا۔چیف سیکرٹری نے پی ایم جن آشدھی کیندروں کے تحت سستی میڈیکل سٹورقائم کرنے کے لئے پی اے سی ایس کی نشاندہی کے بارے میں جلد اَزجلد ان کے قیام کو تیز کرنے کو کہا۔اُنہوں نے اُنہیں صحت خدمات فراہم کرنے والے اِداروں کے احاطے میں یا ان کے قریب رہنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے نئی دُکانوں کے لئے جگہوں کے بارے میں فیصلے لینے کے لئے مختلف جن آشدھی کیندروں سے ادویات کی خریداری کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔