بھدرواہ//چھوٹے قصبوں اور دیہی علاقوں میں طلبا کو چھوٹی عمر میں ہی مقابلہ جاتی امتحانات کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے سر سید میموریل چیرٹیبل ٹرسٹ نے بھدرواہ میں اتوار کو مقابلہ جاتی ٹیسٹ منعقد کیا۔ ٹیسٹ میں بھدرواہ اور ملحقہ علاقہ کے کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوںکے 5 سال عمر گروپوں کے 700 سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔ٹیسٹ بائز اور گرلز ہائر سیکنڈری سکولوں میں بیک وقت منعقد کیا۔ٹیسٹ کا مقصد سٹوڈنٹس میں مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے کے جذبہ کو فروغ دینا تھا ،تاکہ وہ شہری علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والے دیگر طلبا کا مقابلہ کر سکیں گے۔بھدرواہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹیسٹ تھا پھر بھی اس میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔ٹیسٹ منعقد کرنے والے کارڈی نیٹر ناصر نے کہا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد دیہی اور شہری علاقوں کے سٹوڈنٹس میں خلیج کو کم کرنا تھا ۔ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20,000روپے کا نقد انعام جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 15,000 اور10,000 روپے ا نعام دیا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیسٹ میں طلبا کے مقابلہ میں طالبات کی تعداد بہت زیادہ تھی ،جس سے یہ عیاں ہے کہ طا لبات میں مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے کا بہت ہی شوق ہے۔ایک خاتوں سُپر وائزر ندا فاطمہ نے کہا کہ ایسی کاروائیوں سے خواتین کی بااختیاری میں مدد ملے گی ۔