اننت ناگ//سریگفوراہ اننت ناگ میں منگل کوفائرنگ کے ایک واقعہ میں سبزی فرش زخمی ہوا ۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی جس کے بعد فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میںجاوید احمد وازہ نامی سبزی فروش شدید زخمی ہوا ہے ۔اسے ضلع ہسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں سے اسے صورہ سرینگر منتقل کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے عین شاہدین کا حولہ دیتے ہوئے کہا کہ فوج نے بس سٹینڈ کے نزیک جاوید احمد وازہ پر فوج نے اس وقت گولی چلائی جب وہاں پٹاخہ یا ٹائر پھٹنے کی آواز سنی گئی ۔ادھر پولیس نے کہا کہ مذکورہ شخص پر نامعلوم افراد نے گولی چلائی ۔ایس ایس پی اسلام آبادالطاف خان نے بتایاکہ زخمی سبزی فروش کواسپتال منتقل کیاگیاجہاں اُسکاعلاج ومعالجہ چل رہاہے۔