سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ سری نگر میں پانچ جنگجو سرگرم ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں جنگجو اعانت کاروں کا بھی ایک وسیع نیٹ ورک ہے جن میں سے کئی اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ’سی‘ زمرے کے اعانت کاروں کی کونسلنگ کی جارہی ہے۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔