نیوز ڈیسک
سری نگر// پولیس نے جمعہ کو سری نگر میں ایک طالبہ کی عصمت دری کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، “شالٹینگ کے زاہد مجید شیخ نامی ایک ملزم کو آج گورنمنٹ پولی ٹیکنک، بیمنہ کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے”۔
پولیس تھانہ بمنہ میں آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر (55/2022) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔