سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے درباغ دارا ہارون علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار اعلیٰ الصبح درباغ دارا ہارون علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فوج کو دیکھتے ہی اُن پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا ۔
ترجمان کے مطابق اس مختصر تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
اُن کے مطابق آپریشن ہنوز جاری ہے۔