بلال فرقانی +خالد جاوید
سرینگر+کولگام//سیکورٹی فورسزنے سر ینگراورکولگام میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 2 جنگجوئوںکوگرفتار کرکے اُنکی تحویل سے 2پستول،2دستی بم اور گولیاں برآمدکیں ۔پولیس نے کہا کہ 50 آرآرکے اہلکاروں نے شہر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ’ہائبرڈملی ٹنٹ‘کو گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار ملی ٹنٹ کی شناخت شیخ شاہد گلزار ساکن موچھوا، بڈگام کے بطورظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اسکی تحویل سے ایک پستول، گولیاں اور کچھ مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہائبرڈملی ٹنٹ کیخلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔اس دوران پولیس اور فوج کی34آرآرنے جنوبی ضلع کولگا م میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے ایک ملی ٹنٹ کواسلحہ وگولی بارود سمیت گرفتار کیا ۔کشمیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹنٹ کی شناخت یامین یوسف بٹ ساکن گڈیہامہ کولگام کے طور پر کی ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار لشکر ملی ٹنٹ سے ایک پستول،2 دستی بم اور پستول کے 51 راؤنڈ سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتارملی ٹنٹ کیخلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔