سری نگر//سری نگر کے بمنہ علاقے کے قریب منگل کو ایک نجی کار اور نیم فوجی ایس ایس بی کی بکتر بند گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثہ آئی 10کار اور ایس ایس بی کی بکتر بند گاڑی کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں اقبال آباد بمنہ کے امتیاز احمد شاہ کی اہلیہ صبیہ یاسمین زخمی ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ خاتون کو معمولی زخم آئے ہیں اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔