سرینگر کے گنگ بگ علاقہ میں چھاپہ | سرحدی باشندے سے 3.5کلو ہیرئون بر آمد

عظمیٰ نیوز سروس

سری نگر//انسداد منشیات ٹاسک فورس نے سری نگر کے گنگ بگ علاقے میں کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے لگ بھگ کروڑوں روپے مالیت کی 3.5 ہیراوئن جیسا مواد بر آمد کی ہے۔ایس ایس پی اے این ٹی ایف راج کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 20 ستمبر کو سری نگر میں ہماری نگرانی میں ایک آپریشن لانچ کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘آپریشن کے دوران شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ظہیر احمد کو ایک مصدقہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جس کی تحویل سے گنگ بگ سری نگر میں 3.5 کلو گرام ہیرائون جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کی قیمت کروڑوں روپیوں میں ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بر آمدگی ہماری اے این ٹی ایف کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کی بر آمدگی سے اس کو استعمال کرنے والے کافی لوگوں کی ان بچے گی۔موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن سری نگر میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ا

نہوں نے کہا کہ گرفتار سمگلر کے پیچھے اور آگے کے روابط کو بے نقاب کرنے کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘اسمگلروں کے اثاثوں کی بھی تحقیقات ہوگی اور جو اثاثے اس عمل سے حاصل کئے گئے ہوں گے ان کو ضبط کیا جائے گا’۔مسٹر کمار نے کہا کہ اس سال اے این ٹی ایف نے 15 ایف آئی آر درج کئے جن میں زیادہ تر یونین ٹریٹری کے مختلف حصوں میں منشیات کی تجارتی مقدار کی ضبطی سے متعلق تھے اور ملزمان کی گرفتاریاں جموں وکشمیر سے باہر جیسے دہلی، پنجاب، ہریانہ، گجرات میں بھی کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کافی کیسز میں اچھی کارروائی چل رہی ہے کچھ بینک کھاتوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات سماج کو لاحق سب سے بڑا خطرہ ہے اور اس وبا کے خاتمے کے لئے ہماری عوام سے تعاون کرنے کی اپیل ہے۔یو این آئی