سرینگر کے کئی علاقوں میں انہدامی مہم ۔ 4مکانوں سمیت متعدد ڈھانچے مسمار

 عظمیٰ نیوز سروس

سری نگر//لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ونگ نے کل ہاورن، وانگنڈ تیل بل، اشبر، بابا ڈیمب، باغ روپ سنگھ ررعناواری، بیگ محلہ سعدہ کدل اور ڈلگیٹ علاقوں میں ایک خصوصی انہدامی مہم کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمارکیا۔ٹیم نے4یک منزلہ مکانات، کمپاؤنڈ والنگ، ایک پلنتھ اور ایک رافٹ کو مسمار کیا۔ محکمانہ جے سی بی اور ٹپرسے زمین کی غیر قانونی بھرائی کو بھی ختم کیا گیا۔ اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس سٹیشن ہارون اور پی سی آر کی پولیس دستہ خصوصی انہدامی مہم کے ساتھ تھا۔ا ایل سی ایم اے نے جھیل ڈل کے مضافات میں رہنے والے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی تعمیراتی کام کو ہاتھ میں لینے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے عمارت کی مناسب اجازت لے لیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔