سرینگر/حکام نے جمعہ کو کہا کہ شہر سرینگر کے مضافات میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین ہوئی معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق جبکہ پانچ فورسز اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ معرکہ آرائی علی الصبح شہر کے نوگام علاقے میں ضلع بڈگام کے چھترگام گائوں کے نزدیک پیش آئی۔
پولیس نے کہا کہ جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ معرکہ آرائی ستسو کلان نامی گائوں میں پیش آئی جو چھتر گام اور نوگام کے درمیان واقع ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق جنگجوئوں سے ایم4اور ایک انساس قسم کی بندوق بر آمد کی گئی ہے اور اس آپریشن میں پانچ فورسز اہلکاربھی زخمی ہوگئے۔