سرینگر /فورسز نے سنیچر کی صبح شہرسرینگر کے مضافاتی کھنموہ علاقے میں دو عسکریت پسندوں کو معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا ۔
پولیس کے مطابق دو جنگجو آج صبح ہوئی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق جنگجو یوم جمہوریہ کی تقریب میں رخنہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
پولیس نے کہا کہ معرکہ کی جگہ سے دو بندوقیں بر آمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جنگجوئوں کیخلاف کھنموہ کارروائی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد عمل میں لائی گئی جس کے تحت علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
اس آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد باضابطہ معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو دو جنگجوئوں کے جاںبحق ہونے پر ختم ہوئی۔