سرینگر//سرینگر کا ایک نوجوان جو ایک ٹریکنگ گروپ میں شامل تھا، وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گنگہ بل کے مقام سے لاپتہ ہوا ہے۔
منگل کے روز اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ پانچ ٹریکر اتوار کے روزگنگہ بل ٹریکنگ کیلئے گئے تھے .۔مذکورہ گروہ کے چار ارکان واپس اپنے گھر پہنچ گئے تاہم ہلال احمد ڈار ساکن بمنہ تب سے لاپتہ ہے۔
مذکورہ نوجوان کے گھریلو ذرائع کے مطابق اُنہوں نے کنگن پولیس تھانے میں ایک رپورٹ درج کرائی ہے۔
ایک سینئر پولیس آفیسر نے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ ایک پولیس پارٹی کو لاپتہ نوجوان کی تلاش کیلئے متحرک کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سیول انتظامیہ کی طرف سے بھی لاپتہ نوجوان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔