بڈگام//سرینگر پارلیمانی نشست کے ضمنی چناﺅ کےلئے ہفتہ کو ضلع چناﺅ دفتر بڈگام کے احاطے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی حتمی رینڈومائزیشن اورملازمین کی دوسری رینڈومائزیشن کی گئی۔ضلع بڈگام کے چناﺅ مشاہد راجیش بہوگنا نے ضلع چناﺅ آفیسر میر الطاف احمد کے ہمراہ اس پوری کارروائی کی نگرانی کی۔اس موقعہ پر نوڈل آفیسر بڈگام ،اے آراووز اورسیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس دوران 658ووٹنگ مشینوں کی رینڈومائزیشن کی گئی۔