عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر کی ضلعی ٹیم نے صوبائی سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں بڈگام کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفس سرینگر کی میزبانی میں یہ ٹورنامنٹ 17 اور 19 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ ٹیم سرینگر نے بڈگام کو صفر کے مقابلے 6 گول سے شکست دی۔ بڈگام نے اپنی پوری کوشش کی لیکن ایک بھی گول نہ کرسکی۔ اس فائنل کے ساتھ ہی 17 سال سے کم عمر کے گروپ کا ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اسی ڈسپلن میں انڈر 19 لڑکیوں کے مقابلے 12؍10؍2023 سے بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں شیڈول ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ‘میری مٹی میرا دیش اور منشیات سے پاک سرینگر مہم کے تھیم کے تحت کھیلا جا رہا ہے۔دن کی ایک اور اہم سرگرمی میں، تمام عمر کے گروپوں نے ایس پی کالج گراؤنڈ سرینگر میں لڑکوں اور لڑکیوں کے انٹر اسکول؍ضلع سطح کے سالانہ ایتھلیٹک میٹ میں حصہ لیا۔