عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//سری نگر شہرکے سیول لائنز علاقے بڈشاہ چوک میں قائم ایک نجی ہوٹل میں جمعرات کو دیر رات ایک 45 سالہ شخص مردہ پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ بڈشاہ چوک سری نگرمیں ایک ہوٹل کے منیجر45سالہ ارنب کھجوریہ ولدآرایل کھجوریہ ساکنہ چنی ہمت جموں کو اس ہوٹل میں اچانک بے ہوش ہو گیا اور اسے علاج کے لئےSMHS اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ادھرگاندربل کے گنڈ علاقے میں جمعہ کو اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب پاور کینال سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
علاقے میں جمعہ کے روز مقامی لوگوں نے پاور کینال میں ایک خاتون کی لاش دیکھی جس کے متعلق انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اورلاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی و طبی لوزامات کی ادائیگی کے لئے ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا۔متوفی خاتون کی شناخت 57 سالہ حسینہ بیگم زوجہ فاروق احمد ساکن ہاکنار گنڈ کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔