عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر سری نگر نے ضلع کے مختلف یونٹوں اور تھانوں میں متعدد پولیس افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انسپکٹر بلال احمد کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنزسری نگر سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ ایم آر گنج تعینات کیا گیا ہے۔انسپکٹر عرفان احمد کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب وہ انچارج ڈی ایس بی سری نگر کے طور پر کام کریں گے۔انسپکٹر گوہر رشید کو پولیس تھانہ ایم آر گنج سے تبدیل کرکے انچارج پولیس کنٹرول روم ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر تعینات کر دیا گیا ہے۔انسپکٹر اطہر پرویز کو پولیس کنٹرول روم ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ نشاط تعینات کیا گیا ہے۔پولیس سب انسپکٹر رمیس احمد کو پولیس تھانہ شال ٹینگ سے تبدیل کرکے انچارج پولیس چوکی قمرواری تعینات کیا گیا ہے۔سب انسپکٹر فیاض احمد کو سبکدوش ہونے والے افسران کی جگہ پولیس تھانہ شالہ ٹینگ میں تعینات کیا گیا ہے۔سب انسپکٹر محمد رفیع کو پولیس پوسٹ اردو بازار سے ڈی پی ایل سری نگر منتقل کر دیا گیا ہے۔سب انسپکٹر محمد امین کو ESU جنوبی سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ انچارج پولیس پوسٹ اردو بازار کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس کے علاوہ انسپکٹر رنبیر سنگھ کو فارغ کرتے ہوئے انسپکٹر غلام محمد کو رسمی طور پر ایس ایچ او تھانہ شالٹینگ تعینات کیا گیا ہے۔