سرینگر// پولیس نے عشائی باغ نگین میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اُن سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات ضبط کیں۔ پولیس سٹیشن نگین سے وابستہ اہلکاروں نے گاڑی زیر نمبر-8484 WB02M کو روک لیا اور تلاشی لی۔اس موقعہ پر پولیس نے گاڑی سے کوڈین کی500 بوتلیں ضبط کیں۔ پولیس نے رئیس احمد حقاک اور محمد رفیق شاخساز کو گرفتار کیا۔پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 02/19 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔