سرینگر/ایک ایس ایس بی اہلکار کی بندوق سے سرینگر میں سنیچر کو اچانک اور حادثاتی طور گولی چل گئی جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگیا۔
یہ واقعہ سرینگر کے سونہ وار علاقے میں پیش آیا جب اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی چل گئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ اہلکار بیہوش ہوگیا اور اُسے فوری طور پر فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ واقعہ ضلع کمشنر سرینگر کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر درگا ناتھ مندر، سونہ وار کے نزدیک پیش آیا۔
سٹیشن ہائوس آفیسر رام منشی باغ محمد اسحاق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گولی نزدیکی دیوار کو لگی ہے اور اسپتال
میں اہلکار بالکل ٹھیک حالت میں ہے۔