سرینگر//ناظم باغبانی نے سرینگر میں فارمرس مشینری میلے کا افتتاح کیا۔ اس میلے دوران کسانوں اور باغ مالکان میں رعایتی داموں پر مشینیں فراہم کی جائے گی۔ناظم باغبانی اعجازاحمدبٹ نے لال منڈی سرینگر میں فارمرس مشینری میلے کا افتتاح کیا جس دوران باغ مالکان کی بڑی تعداد موجود رہی۔ اس میلے کا مقصد کسانوں اور باغ مالکان میں رعایتی داموں پر مشینری فراہم کرنا مقصود ہے۔ سبھی قواعد و ضوابط پورے کرنے والے باغ مالکان میں ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے مشینیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر باغ مالکان سے خطاب کے دوران ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہاٹی کلچر سیکٹر کو مضبوط کرنے اور اس شعبے میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کی خاطر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی جموں وکشمیر ہاٹی کلچر سیکٹر کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے کئی مرکزی اسکیموں کا بھی پہلے ہی اعلان کیا گیا تاکہ کشمیر کے فروٹ گروورس اس سے مستفید ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ ہاٹی کلچر محکمہ میں تعینات ملازمین اس شعبے کو مضبوط کرنے کی خاطر جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جس کے زمینی سطح پر خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں سبسڈی رقم پہنچانے کی خاطر غیر جانبدارانہ پالیسی اپنائی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے واضح کیا کہ محکمہ کے پاس فنڈس کی کوئی کمی نہیں بلکہ ہمارے پاس وافر مقدار میں فنڈس موجود ہیں جنہیں خرچ کرنے کی خاطر ہاٹی کلچر محکمہ اقدامات اْٹھا رہا ہے اور مختلف اسکیموں کے تحت کسانوں اور باغ مالکان کو راحت فراہم کی جارہی ہیں۔