سرینگر //اتوار اور پیر کی درمیانی رات رواں موسم میں سرینگر میں اب تک کی سرد ترین رات ثابت ہوئی جس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیاجبکہ لیہہ لداخ منفی12ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا۔دن میں بے جان دھوپ اور راتوں میں سردی کی لہر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب سرینگر میں درجہ حرارت منفی3.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو اب تک اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔