سرینگر//ضلع چناﺅ آفیسر سرینگر کے مطابق ضلع سرینگر کے اسمبلی حلقوں مےںرائے دہندگان اورچناﺅ میں کھڑے ا میدواروں کی سہولیت کے لئے کئی پولنگ مراکز میںتبدیلی کی گئی ہے۔حضرت بل اسمبلی حلقے میں ڈگہ پورہ آنچار کے پولنگ مرکز کوگورنمنٹ مڈل سکول ڈگہ پورہ آنچار سے منتقل کرکے گورنمنٹ ہائی سکول ڈانگرپورہ قائم کیا گیا ہے۔عمر ہیر پتی آنچار کا پولنگ بوتھ گورنمنٹ مڈل سکول عمر ہیر پتی آنچار سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول عمر ہیر میں قائم کیا گیا ہے۔نیو کالونی عمر ہیر میں پولنگ مرکز ،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول احمد نگر میں قائم ہوگا۔شاداب کالونی عمر ہیر کا پولنگ مر کز بلس ایکسپرمنٹل سکول شاہ محلہ سے بلس ایکسپرمنٹل مڈل سکول شاہ محلہ میں قائم کیا گیا ہے۔دیوی پورہ بژھ پورہ کا پولنگ مرکز گورنمنٹ بائز پرائمری سکول دیوی پورہ میںقائم کیا جارہا ہے ۔حاجی پورہ بژھ پورہ۔اے کا پولنگ بوتھ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بژھ پورہ کے بجائے گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول بژھ پورہ منتقل کیا گیا ہے۔حاجی باغ بژھ پورہ۔بی کا پولنگ مرکز گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بژھ پورہ سے گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول بژھ پورہ اور 56میاں شاہ صاحب کا پولنگ بوتھ بائز سیکنڈری سکول رعناواری کے بجائے گورنمنٹ بائز ہائی سکول رعناواری میں قائم ہورہا ہے۔اسی طرح جڈی بل اسمبلی حلقے میں 50پازوال پورہ پولنگ مرکز مِپل ایجوکیشن انسٹچیوٹ ہائی سکول گلی کدل کے بجائے فورفرینڈس پبلک سکول گلی کدل میںقائم کیا جارہا ہے۔جب کہ 20عیدگاہ اسمبلی حلقے کا2قلمدان پورہ ۔اے پولنگ مرکز گرلز اسلامیہ سکول قلمدان پورہ کے بجائے مسلم بائز اینڈ گرلز ہائی سکول قلمدان پورہ میںقائم ہوگا۔خانیار اسمبلی حلقے میں 38۔بابہ ڈیمپ پولنگ مرکز کو ایم ایل ہائر سیکنڈری سکول باغ دلاور خان سے تبدیل کرکے ایم پی ایم ایل ہائر سیکنڈری سکول باغ دلاور خان منتقل کیا گیا ہے جب کہ 40شمس واری Bپولنگ مرکز کو ایم ایل ہائر سیکنڈری سکول سے ایم پی ایم ایل ہائر سیکنڈری سکول منتقل کیا گیا ہے۔41۔ناﺅ پورہ Aپولنگ مرکز کو گرلز سیکنڈری سکول ناﺅ پورہ سے گرلز سیکنڈری سکول خانیار جب کہ 42۔ناﺅپورہ Bکو گرلز سیکنڈری سکول ناﺅ پورہ سے گرلز سیکنڈری سکول خانیا رمنتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح 66۔رڈہ پورہ پولنگ مرکز کو سی پی ایم سکول آرم مسجد سے سی پی ایم سکول حمام بل منتقل کیاگیا ہے۔سونوار حلقے میں 4۔کھنموہ ۔Dپولنگ مرکز کو گورنمنٹ ہائی سکول کھنموہ سے گورنمنٹ بائز ہائرسیکنڈری سکول کھنموہ اور81۔مفتی باغ پولنگ مرکز گورنمنٹ پرائمری سکول (انگلش میڈیم)اپربارجی سے گورنمنٹ انگلش میڈیم سکول اپربارجی منتقل کیا گیا ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے نے متذکرہ بالا پولنگ مراکز کی متنقلی کو منظوری دی ہے۔