عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اسٹیٹ بینک آف انڈیا آفیسرز ایسوسی ایشن کے نئے تجدید شدہ دفتر کا افتتاح جمعہ کو سرکل کے جنرل سکریٹری پریورت اور ریجنل منیجر RBO-Iمیر محمد اکبر نے مشترکہ طور پر سرکل صدر راجیو سرہندی، ڈی جی ایم ویجی لنس محمد ایاز الدین، صدر جموں ماڈیول شاہ زمان اور ڈپٹی جنرل سکریٹری جموں راجیو مہتاکی موجودگی میں کیا۔ افتتاح کے بعد RBO-I، RBO-IV، RASMECCاور SARBسرینگر کے افسران کو سرکل لیڈرشپ نے خطاب کیا۔ڈپٹی جنرل سکریٹری جموں راجیش مہتا نے تمام شرکا کا خیرمقدم کیا، تقریب میں حصہ لینے اور تزئین و آرائش کے کام کو انجام دینے کے لیے بینک انتظامیہ کا سرکل لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا۔سرکل کے جنرل سکریٹری پریورت نے میٹنگ میں موجود ممبر شپ کو بینکنگ انڈسٹری میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں سرکل لیول پر سرکل لیڈرشپ اور ماڈیول لیڈرشپ کی طرف سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔