عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر آرٹزنز ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے کل یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ میٹنگ میں ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس محمود احمد شاہ کو ہنر مندوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا جس دوران ڈائریکٹر موصوف نے ان مسائل کو ہر ممکن ذرائع سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ہنر مندوں کو بھی ان کی ذمہ داروں سے واقفیت رکھنے کی تلقین کی ۔میٹنگ میں آرگنائزیشن کے صدر میر عبدالحمید ،جنرل سیکرٹری جی ایم ڈگ اور معروف سماجی کارکن ظریف احمد ظریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری دستکاری کو بڑھاوا دینے اور درپیش مشکلات کو دور کرنے کے مفید مشورے دئے ۔میٹنگ میں قومی ایوارڈ یافتی پدم شری غلام نبی ڈار کے ساتھ ساتھ وادی کے نامور مقامی انعام یافتہ ہنر مند بھی شامل تھے ۔آر گنائزیشن کے سیکرٹری نثار احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کاری گروں کو درپیش مشکلات کے حل پر زور دیا ۔