سرینگر میںمیگا سائیکل ریلی اور میراتھن کا انعقاد سے نشاط باغ تک 200سے زائد طلباء کی شرکتSKICC

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے ضلع انتظامیہ سرینگر کے تعاون سے جمعہ کو ایس کے آئی سی سی سے نشاط باغ تک ایک سائیکل ریلی اور ایک مختصر میراتھن کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد صفائی کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور شہریوں اور معاشرے میں صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا۔ضلع سرینگر کے تمام اسپورٹس زونز کی نمائندگی کرنے والے200سے زائد طلبا نے سائیکل ریلی اور واکتھون میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔پرچم کشائی کی تقریب سے پہلے، تمام شرکا سے صفائی کا عہد کروایا گیا، جس میں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تقریب کے دوران جیتنے والوں میں ان کی کاوشوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔طلبا کو معاشرے اور اپنے اردگرد کے ماحول میں صفائی کو فروغ دینے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔ سائیکل ریلی اور واکاتھون کی کامیاب تکمیل سب کی بھلائی کے لیے ایک صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرکاری محکموں کے اجتماعی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔