عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر کی جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے بدھ کو کہا کہ حکام نے تاریخی عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہیں دی ہے۔ایک بیان میں انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا کہ حکام نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ تاریخی اور مرکزی عیدگاہ سری نگر میں جمعرات کو صبح 9 بجے عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔