عظمیٰ نیوسروس
سرینگر//وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت سرینگر کے دیہی علاقوں میں پروگرام میں منعقد ہوئے۔منگل کو تھید ہارون حلقہ میں وکست بھارت سنکلپ یاتراکااہتمام کیاگیا۔اس موقعہ پر مختلف محکموں نے اپنے سٹال لگائے تھے جہاں لوگوں کو مختلف سرکاری سکیموں کی جانکاری دی گئی ۔اس کے علاوہ لوگوں کو آیوشمان بھارت ،آدھار کارڈ اوردیگرسہولیات فراہم کی گئیں۔ پنچایت حلقہ گنڈتل بلاک ہارون میں بھی یاترا کے دوران لوگوں کو مختلف سرکاری سکیموں کی جانکاری دی گئی ۔لوگوں کی بھاری تعداد نے اس یاترا میں حصہ لیا۔کولگام کے فرصل اور کیموہ بلاکوں کی دس مزید پنچایتوں میں پہنچ گئی اور اس طرح اب تک ضلع کی99پنچایتوں میں اس کا اہتمام کیاگیا۔لوگوں کی بھاری شمولیت کے دوران یاترا لوگوں کو مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کررہی ہے۔ اس دوران منگل کو طبی کیمپ ،سنکلپ عہد اور عوامی رسائی سرگرمیاں انجام دی گئیں اس کے علاوہ موقعہ پر ہی لوگوں کو مختلف خدمات بہم پہنچائی گئیں۔
منگل کوبدرو،برزلو،جاگیر،اشمجی،اے وبی، کھریون، چاد ر، ماتل ہامہ،بولسو،بچرواورتاریگام پنچایتوں میں یاترا کااہتمام کیا گیا۔یاترا کا بنیادی مقصد لوگوں تک رسائی حاصل کرکے انہیں مختلف سرکاری سکیموں سے آگاہ کرناتھا۔شوپیان کے امام صاحب بلاک کے چھ پنچایت حلقوں میں بھی منگل کو یاترا کاانعقادہوا۔کے ایم گنڈ،کنی گام،لوسدنو،نادی گام ،سانگرن اور سوگو میں منعقدان سنکلپ یاترائو میں لوگوں نے ملک کی ترقی میں اپنا کردار نبھانے کا عہد لیا۔اس موقعہ پر مختلف سرکاری سکیموں سے مستفید لوگوں نے اپنی کامیابی کی کہانیاں وہاں موجودلوگوں کو سنائیں۔اس کے علاوہ طبی کیمپوں میں لوگوں کا طبی معائنہ کیاگیا اورمفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے ایک میٹنگ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کی حصولیابیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ منعقد کی۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے افسروں سے کہا کہ وہ تندہی اور لگن سے کام کرکے لوگوں میں اس یاترا کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ ان یاترائوں میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنائیں۔وکست بھارت سنکلپ یاترا کے سلسلے میں بلاک ترال اور ڈاڈسرہ میں پروگراموں کا انعقاد بڑے پیما نے پر جاری ہے، جن میں سرکاری محکموں کے افسران،ملازمین ،سکولی بچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ منگل کو سب ضلع ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں ایک پروگرام منعقد ہوا ،جس میں مختلف سرکاری محکموں ،سکولی بچوں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں مختلف سرکاری سکیموں کی لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی اورجن لوگوں نے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھایا انہوں نے بھی اپنی کہانیاں موجود سامعین کو سنائیں۔ سکولی بچوں کی جانب سے الگ الگ تفریح اورکلچرل پروگرام پیش کئے، جن کو موجود لوگوں نے زبردست سراہا۔ ڈاڈسرہ میںمنعقدہ تقریب میں ڈی ڈی سی ممبرڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی بھی موجود رہے جنہوں نے اس پروگرام کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری فراہم کی کہ اس طرح کے پروگراموں کو منعقد کرنے کا مقصد کیا ہے۔ جبکہ بی ڈی او ڈاڈسرہ محمد اشرف نے لوگوں کو اس طرح کے پروگراموں میں حصہ لینے کی تاکید کی ۔ انہوں نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر یہاں موجود لوگوں کی تعریف کی۔ادھر اسی طرح کا پروگرام پنچایت حلقہ ماحچھامہ اے اور پنچائیت حلقہ ماحچھہامہ بی یعنی ناگہ بل میں بھی منعقد ہوئے ۔