سرینگر//رینالٹ کے منظور شدہ ڈیلرسرینگرآٹوموبائلزپرائیویٹ لمیٹڈ نے جمعہ کولسجن بائی پاس پر واقع اپنے شوروم میں نئی خصوصیات سے آراستہ ’کیوڈ‘گاڑی کولانچ کیا۔اس موقعہ پرریجنل ہیڈ دیپک رینہ،اے ایس ایم کرن سوداور بھاری تعداد میں گاہک موجود تھے۔مجموعی طور یہ سب کیلئے ایک اچھاتجربہ اور کامیاب تقریب تھی۔ 3,679ملی میٹرطویل ،ملی میٹر1478اونچی اور1579ملی میٹرچوڑی کیوڈ گاڑی کی وہیل بیس2422ملی میٹر ہے۔اس کی گراونڈ کلیرنس180ملی میٹر ہے اور اس کی ایندھن کی ٹینک میں 28لیٹرکی گنجائش ہے۔کیوڈ پاوراسٹیرنگ سے لیس ہے۔اس کے عقب میں کیمرہ لگا ہے،اے سی،اگلی پاورونڈوز،فاگ لیمپ،اور سینٹرل لاکنگ سسٹم ہے۔کیوڈ کے دوانجن آپشن ہے(0.8Lاور1.0L)دونوں پٹرول انجن ہیں۔کیوڈ کاڈیزاین دل چھو لینے والاہے۔رینالٹ کیوڈ مینٹننس میں اپنی مثال آپ ہے۔رینالٹ 1لاکھ کلومیٹر یا4سال کی وارنٹی دیتی ہے جس کی توسیع5سال تک کی جاسکتی ہے۔رینالٹ 4سال تک روڈ سائڈ اسسٹنس بھی مہیا رکھے گی۔