سرینگر//سرینگر آنے والے ائر انڈیا کے ایک طیارہ کو پرواز کے بعد فنی خرابی کے بعد دہلی ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اترنا پڑا۔اس طرح ایک بہت بڑا حادثہ ٹل گیا اور 180مسافر بال بال بچ گئے۔دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر سنجے بھاٹیہ نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار صبح 10 بجکر 30منٹ پر پیش آیا جب ائر انڈیا کا طیارہ 825 دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے سے پرواز کر کے سرینگر کی طرف روانہ ہوا۔پرواز کے فوراً بعد اس کے انجمن میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔اس موقعہ پر پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے کمال ہوشیاری کیساتھ طیارہ کو10بج کر58منٹ پر واپس لینڈ کرایا۔طیارے میں تمام180مسافر محفوظ رہے۔ بھاٹیہ نے کہا کہ قسمت سے تمام مسافر محفوظ ہیں۔