سرینگر ائر پورٹ میں فوجی کے سامان سے گولی بر آمد

سرینگر//سرینگربین الاقوامی ائر پورٹ پر نئی دہلی سے آنے والے ایک فوجی اہلکار کے سامان کی تلاشی کے دوران انساس رائفل کا ایک زندہ کارتوس برآمد کیاگیا۔  17راج رائفلزکے حوالدار پون سنگھ کے سامان کی تلاشی کے دوران ائرپورٹ کے ڈراپ گیٹ پر بیگ سے انساس رائفل کی ایک گولی برآمد کی گئی۔چنانچہ ہمہامہ پولیس کو ملطلع کیا گیا جنہوں نے فوجی اہلکار کو گرفتار کر کے پولیس چوکی میں بند کردیا۔حوالدار پون سنگھ اس وقت شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں فرکیاں گلی میں تعینات ہے۔