سرینگر //دیہی ترقی ، پنچایتی راج ، قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے سرینگر۔ کرنا۔ مژھل ہیلی کاپٹر سروس کا آج باضابطہ آغاز کیاجو مطالبہ عرصہ دراز سے التوا میں پڑا تھا۔ہیلی کاپٹر سروس کی بدولت ان علاقوں کے لوگ ریاست کے باقی ماندہ علاقوں سے جُڑ جائیں گے بالخصوص خراب موسمی حالات ان علاقوں کے لوگ اس سروس سے مستفید ہوں گے ۔سرما کے دوران سرحدی آبادی کی مشکلات اورمصائب کو دیکھتے ہوئے سرکار نے سوموار سے ان علاقوں کیلئے ہوائی سروس کا آغاز کیا ہے ۔سوموار کو سرکار کی جانب سے اس سروس کا باضابطہ آغاز سرحدی علاقہ کرناہ اور مژھل کیلئے کیا گیا ۔سوموار کی صبح 9بجے ہوائی جہاز ٹنگڈار ہوائی اڈے پر اترا جس کے بعد وہاں مقامی لوگوں نے مٹھایاں تقسیم کی ،ہوائی جہاز سے ذریعے پہلی فلائٹ میں ٹنگڈار سے سرینگر چار مسافر آئے اور پھر سرینگر سے ٹنگڈار کیلئے چار مسافر پہنچے اور پھر ہوائی جہاز وہاں سے مژھل کیلئے روانہ ہوا ۔اس دوران مژھل سے سرینگر اور سرینگر مژھل کیلئے بھی سواریوں کو لایا گیا ۔کرناہ انتظامیہ کے مطابق کرناہ کیلئے ہر سوموار کو ہوائی سروس شروع کی جائے گے اور اس کیلئے جہاز ٹکٹ ٹی آر سی سرینگر اور ایس ڈی ایم آفس کرناہ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔کرناہ میں ہوائی سروس کے آغاز سے جہاں مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی ہے، وہیں لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سروس کو سرما کے دوران مکمل طور پر فحال بنانے کی کوشش کی جائے تاکہ سرما کے دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔معلوم رہے کہ اس سے قبل کرناہ تحصیل میں سرما کے دوران مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا ،جبکہ کئی لوگ نستہ چھن گلی پر بھاری برف باری کے نتیجے میں پریشانیوں میں مبتلا ہو جاتے تھے اور آج تک کافی لوگ بھی سرینگر کی ہسپتالوں تک نہ پہنچنے کی وجہ سے گھروں میں ہی گھٹ گھٹ کر دم توڑ گئے ۔