سرینگر// شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گر آنے کے بعد منگل کے روز سری نگر – مظفر آباد روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثررہی ۔
حکام کے حوالے سے نیوز ایجنسی کے این ٹی نے اطلاع دی ہے کہ اوڑی میں لغامہ کے علاقے کے قریب سڑک پر تودے گر آئے جس کی وجہ سے ٹریفک کو روک دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مزدوروں اور مشینری کو کام پر لگایا گیا ہے اور سڑک کو ہلکی موٹر گاڑیوں کے لئے بحال کیا گیا ہے تاہم بھاری موٹر گاڑیوں کے لئے ابھی بھی یہ روڈ بند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) سڑک کو صاف کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔
ایک بی آر او عہدیدار کے مطابق کچھ گھنٹوں کی مشقت کے بعد مذکورہ روڑ کو پوری طرح ٹریفک کیلءے بحال کیا گیا ہے۔۔