کنگن / / پانچ ماہ تک بند رہنے والی 434کلو میٹر طویل سرینگر ۔لیہہ شاہراہ پر گذشتہ دوروز سے درماندہ 200 سے زائد ہلکی گاڑیوں کو کرگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے ۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن سونہ مرگ نثار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونہ مرگ میں گذشتہ دو روز سے درماندہ پڑی گاڑیوں کو آج کرگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر گاندربل طارق حسین گنائی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرکاری طور پر ابھی شاہراہ پر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی گذشتہ روز زیرو پوئنٹ تک شاہراہ کا جائزہ لینے کے لئے گئے تھے ۔بیکن ذرائع نے بتایا کہ 13مئی کو شاہراہ کو باضابطہ طور پر آمد رفت کے لئے کھول دیا جائے گا ۔