کنگن// سرینگر لیہ شاہراہ پرمنگل کے شام قریب پانچ بجے شیطانی نالہ گمری کے مقام پر سڑک پر بھاری پتھر گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوگئیں ۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن دراس منظور حسین میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پانچ بجے کے قریب شیطانی نالہ پر پہاڑ سے بھاری پتھر گر آنے سے شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی آمد رفت بند ہوگئی تاہم وجیک اور بیکن نے دونوں طرف ہنگامی بنیاد پر شاہراہ کو آمد رفت کے قابل بنانے کے لئے کام شروع کیا ہے۔