سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر سنیچر کو یکطرفہ ٹریفک چل رہی ہے۔
حکام نے کہا کہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو آج جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
حکام نے کہا کہ رامبن اور رامسو علاقے میں پسیوں کی وجہ سے اس شاہراہ کو دونوں طرف کے ٹریفک کیلئے نہیں کھو لاجاسکا ہے کیونکہ شاہراہ کو صاف کرنے اور دو طرفہ ٹریفک کے اہل بنانے میں ابھی کچھ اور وقت لگے گا۔
سرینگر اور جموں کے درمیان تین سو کلو میٹر کی مسافت طے کرنے میں معمول کے مطابق چھ یا سات گھنٹوں کا وقت لگتا ہے تاہم شاہراہ کی خراب حالت کے پیش نظر اس وقت یہ مسافت طے کرنے میں پندرہ گھنٹے بھی صرف ہوتے ہیں۔