سرینگر//بلال فرقانی//سرینگر کے سیول لائنز سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ کھلاڑی ماسٹر غلام نبی بٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔بٹوارہ سرینگر سے تعلق رکھنے والا ماسٹر غلام نبی علاقے کے کرکٹ حلقوں میں ایک جانی پہچانی شخصیت تھی،جبکہ موصوف اپنی تکنیک اور پیچ پر صبر کر کے خراب گینڈوں کا انتظار کر کے شارٹ کیلئے جانے جاتے تھے۔کرکٹ کے تئیں ماسٹر غلام نبی کی محبت اس قدر تھی کہ وہ ایک ٹورنامنٹ میں55سال کی عمر میں بھی شرکت کر کے میدان میں اتر گئے،اور اس دوران انہوں نے بہترین شارٹ لگا کر شائقین کے دلوں کو جیتا۔ماسٹر غلام نبی بٹ73سال کی عمر میں انتقال کر گئے،جبکہ کرکٹ کھلاڑیوں نے انکے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحوم نے علاقے میں کھیلوں بالخصوص کرکٹ کو فروغ دینے میں کافی عرق ریزی بھی کی۔