نیوز ڈیسک
سری نگر// سری نگر کے مہجور نگر علاقے میں ایک مسجد سے مہنگے نل چوری ہونے کا معاملہ سامنا آیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے این ٹی نے جامعہ اہلحدیث مسجد کی کمیٹی کے ایک رکن کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ آج دوپہر 12 بجے کے قریب اس وقت سامنے آیا جب مسجد کے غسل خانوں سے پانی کے بہنے کی آوازیں آنے لگیں، اس وقت لوگ نماز ظہر کی نماز کیلئے مسجد میں پہنچ رہے تھے۔
کمیٹی کے رکن نے کہا کہ اس کے معاملے کی وجہ سے، غسل خانوں کے تمام نلکے پانی کے بلاتعطل بہنے کے ساتھ غائب تھے۔
ایک مقامی شخص لطیف احمد کے مطابق، مسجد سے اعلیٰ معیار کے ایک درجن سے زیادہ نل چوری کئے گئے ہیں، ان کے بقول یہ “شاید منشیات کے عادی افراد کی کارستانی ہے”۔
لطیف نے کہا کہ ان کے پاس نماز کے بعد مسجد کو بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔
مسجد انتظامیہ نے مسجد کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔