سرینگرمیں ٹیوٹااربن کروزٹیسرلانچ

 عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//سرینگر میں پیوکوایک تقریب پرٹیوٹاکرلوسکرموٹرزپرائیویٹ لمیٹڈکے بااختیارڈیلرآٹوونگزٹویوٹاکے شوروم پر ٹیوٹااربن کروزٹیسرکولانچ کیاگیا۔اس موقعہ پرمہمان خصوصی عبدالقیوم ترمبو، ڈائریکٹر خیبر انڈسٹریز نے جیون شرما، ریجنل منیجر ایس بی آئی، اظہر مجید میرایم ڈی آٹو وِنگز ٹویوٹا کے ہمراہ دیگر بینکوں (جے اینڈ کے بینک) کے عہدیداروں کی موجودگی میں ٹیوٹااربن کروزکولانچ کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے یونس بشیر، سی ای او، آٹو وِنگز ٹویوٹا نے کہا کہ ہم آل نیو ٹویوٹا اربن کروزر، ٹیسور، کی نقاب کشائی سے بے حد خوش ہیں۔ آل نیو اربن کروزر ٹیسر بغیر کسی رکاوٹ کے انداز، جدید خصوصیات اور پاور پیک کارکردگی کامجموعہ ہے۔