عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//سرینگرسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹوافسرڈاکٹر اوئس نے جاری منصوبوں جیسے روایتی سوق بازار،کرافٹ سینٹر،جہانگیر چوک جنکشن،اوربلیدان ستمبھ پرتاپ پارک پرہورہے کام کا جائزہ لیا۔روایتی سوق بازار اورکرافٹ سینٹردستکاروں اور ہنرمندوں کیلئے جموں کشمیر کے شاندارتمدنی ورثہ کاسرگرم مرکز بنے گا۔یہاں دستکاروںکے فن کی نمائش کے علاوہ ان کی فروختگی کابھی انتظام ہوگاتاکہ مقامی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی ہواوران کی اقتصادی حالت بھی بہتربنے۔جہانگیرچوک جنکشن سرینگرکے ڈھانچے کی ترقی کاکلیدی پروجیکٹ ہے۔چیف ایگزیکیٹوافسر نے موثر شہری منصوبہ بندی پرزور دیا تاکہ شہریوں کو بہتر شہری خدمات میسر ہو۔اس کے علاوہ انہوں نے بلیدان ستمھ پرہورہے کام کابھی جائزہ لیا۔یہ یادگارملک کی سالمیت کیلئے اپنی جانیں نچھاورکرنے والے فوجیوں کی یاد میں بنایاجارہاہے۔سی ای او نے ان پروجیکٹوں پرہورہے کام پر اطمینان کااظہار کیا اوران کی تعمیرمیں شامل ورکروں کے کام کی ستائش کی۔