سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ بھاری پسیاں اور پتھر گرنے کی وجہ سے بند رہی اور آج بھی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہراہ پر کیفٹریا موڈ اور موم پسی کے مقامات میں پسیاں گر آئیں جبکہ بانہال رام بن سیکٹر میں لگاتار پتھر گرنے کے واقعات پیش آتے رہے۔دوپہر سے شاہراہ پر ہر طرح کا ٹریفک روک دیا گیا جس کے باعث شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں در ماندہ ہو کر رہ گئیں۔ادھر مغل روڑ پر دبجن اور پیر کی گلی پر شدید برفباری کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت بند کردی گئی اور سنتھن ٹاپ کشواڑ روڑ پر بھی شدید برفباری کے باعث اسے بند کردیا گیا۔ لداخ شاہراہ جمعہ سے بند ہے کیونکہ زوجیلا میں شدید برفباری ہوئی اور پسیاں گر آئیں۔ گریز روڑ بھی بند کیا گیا ہے کیونکہ رازدان ٹاپ بھاری برفباری کے باعث بند ہوگیا ہے۔