عازم جان
بانڈی پورہ//صدرکوٹ بالا اورنینی نارسمبل میں سرینگر بانڈی پورہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے ،جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو گوناگوں مشکلات کاسامنا ہیں۔معمولی بارش سے سڑک پر پانی جمع ہوتا ہے ،اوریہ تالاب میں بدل جاتی ہے۔مسافرگاڑیوں اور راہگیروں کو اس دوران سڑک پرچلنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔مقامی لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر بانڈی پورہ سڑک کو مسلسل نظر اندازکیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے بارش وبرف باری کے دوران سڑک پرپانی جمع ہونے سے چلناپھرنا دشوار بن جاتا ہے، جبکہ دھوپ کے دوران اس خستہ حال سڑک سے گزرنے کے دوران دھول سے برا حال ہوتاہے۔ احتجاجی لوگوں نے اعلی حکام کو متنبہ کیا کہ اگر فوری طور پر سڑک کی خستہ حالی اورٹوٹی پھوٹ کاشکار نالیوں کی فوری طور پر مرمت نہیں کی گئی، تو وہ منظم طور احتجاج پر اتر آئیں گے۔