سرینگر// پردیش کانگریس نے جانکاری مہم کے تحت سرےنگر اور بڈگام مےں بےک وقت حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران کانگرےس کے سےنئر لےڈر تاج محی الدےن نے کہا کہ وادی کشمےر مےں پر اسرار گےسو تراشی کے واقعات کے نتےجے مےں عدم تحفظ کا احساس پےدا ہوگےا ہے ۔ کانگرےس لےڈران نے منگل کو سرےنگر اور بڈگام مےں گےسو تراشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت مخالف نعرے بازی کی ۔سےنئر لےڈر تاج محی الدےن کی قےادت مےں بڈگام مےں اےک احتجاجی مارچ نکالا گےا جبکہ سرےنگر مےں عبدالغنی خان کی قےادت مےں اےک احتجاجی رےلی نکالی گئی ۔ پارٹی ترجمان نے بتاےا کہ کانگرےس لےڈران و کارکنان نے وادی کشمےر مےں جاری پر اسرار گےسو تراشی کے واقعات کے خلاف سرےنگر اور بڈگام مےں اپنا احتجاج درج کےا ۔ اس موقعے پر احتجاجی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے تاج محی الدےن نے کہا کہ گےسو تراشی کے واقعات کے سبب پوری وادی مےں عدم تحفظ کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہر اےک خوف مےں مبتلاءہوکر رہ گےا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کے نتےجے مےں وادی کشمےر کی صورتحال مزےد ابتر ہوئی ہے جبکہ وقت وقت پر ےہ کوششےں کی جارہی ہے کہ وادی کشمےر مےں امن کو درہم برہم کےا جائے ۔ اس موقعے پر کانگرےس کے اےم اےل سی و نائب صدر غلام نبی مونگا نے بھی خطاب کےا اور کہا کہ موجودہ غےر ےقےنی صورتحال کےلئے پی ڈی پی بھاجپا مخلوط حکومت ذمہ دار ہے ۔ اس موقع پر کانگرےس کے ضلع صدر بڈگام زاہد حسےن جان نے بھی احتجاجی رےلی سے خطاب کےا ۔ اس کے علاوہ جی اےن مےر لسجن ، بلال احمد خان اور مشتاق احمدخان نے بھی خطاب کےا ۔ ادھر سرےنگر پارٹی ہےڈ کوارٹر سے کانگرےس کے ضلع صدر عبدالغنی خان کی قےادت مےں اےک احتجاجی رےلی نکالی گئی جس مےں شامل شرکاءنے پرےس کالونی سرےنگر تک مارچ کےا ۔