عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈپٹی کمشنرسری نگرکی ہدایت پر فوڈ سیفٹی/ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے سری نگر میں بیکری ، مٹھائیاں اور کنفیکشنری بنانے والے صنعتی یونٹوں کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے کھنموہ میں بیکریوں، مٹھائیوں اور کنفیکشنری یونٹوں کے مینوفیکچرنگ یونٹس کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو جانچنے کے لیے نگرانی کے نمونے اکٹھے کئے۔اور ٹیم جس نے چلڈرن ہسپتال کینٹین اور جے وی سی مارکیٹ کا معائنہ کیااور 7 نمونے اٹھائے اور دفعہ 69 کے تحت جرمانے کے لیے 4 ایف بی او ایس کی سفارش کی۔ادھرچیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہندوارہ کے احکامات کی تعمیل میں ایک جانچ مہم چلائی گئی۔معائنہ کے دوران، ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے، حفظان صحت برقرار رکھنے میں ناکامی اور قانونی تقاضوں پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ادھرچندی لورہ ٹنگمرگ مارکیٹ کے دوران سموسہ دکان کو سیل کردیا گیا۔بتایا جاتاہے کہ بہار کے محمد غفارن نامی دکاندار سے ایک شخص نے اپنے اہل خانہ کے لیے سموسے خریدے تھے جس میں سے ایک سموسے سے چھ انچ کیڑا نکلا۔مزکورہ شخص نے معالہ تحصیلدار ٹنگمرکی نوٹس میں لایا جس پرکے بعد فوری کاروائی کرکے دکان سیل کردی گئی۔