عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرکاری کاروبار سے متعلق آر بی آئی کے دفاتر اور ایجنسی بینکوں کی تمام نامزد شاخیں ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتہ اور اتوار کو کام کے عام اوقات کے مطابق اپنے کاؤنٹر کھلے رکھیں گی۔
الیکٹرانک لین دین دونوں دنوں (30 مارچ اور 31 مارچ) کو مقررہ وقت تک کیا جاسکتا ہے۔ریزرو بینک نے سرکاری کھاتوں کی سالانہ بندش کے پیش نظر موجودہ مالی سال (2023-24) کیلئے خصوصی اقدامات پر ایک بیان میں کہاکہ نیشنل الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر (NEFT) اور ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (RTGS) سسٹم کے ذریعے لین دین 31 مارچ 2024 تک 2400 گھنٹے تک جاری رہے گا۔اس نے ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے کہاکہ سرکاری وصولیوں اور ادائیگیوں کو آسان بنانے کیلئے ملک بھر میں خصوصی کلیئرنگ آپریشنز کرنے کیلئے ضروری انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔