بلال فرقانی
سرینگر//جموں وکشمیر انتظامیہ نے مستقل ملازمین اور پنشنروں وفیملی پینشنروں کے حق میں مہنگائی الائونس کی واجب الادا قسط واگذار کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکرٹری)اتل ڈلوکی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو مہنگائی الاؤنس کی ادائیگی یکم جنوری2022 سے لاگو نظرثانی شدہ اضافی 3فیصدشرح پر کی جائیگی۔آرڈر کے مطابق اب جموں وکشمیر کے مستقل بنیادوں پرکام کرنے والے ملازمین کوبنیادی تنخواہ پرماہانہ 31فیصد مہنگائی بھتے کے بجائے یکم جنوری2022سے 34فیصد مہنگائی بھتہ دیاجائیگا۔’پنشنروںاورفیملی پنشنروں کو بھی واجب الادامہنگائی الاؤنس کی ادائیگی یکم جنوری2022 سے لاگو نظرثانی شدہ شرح پر کی جائیگی۔انہیں مہنگائی الائونس کے 3مہینے کے بقایاجات اپریل کے مہینے سے دیئے جائیں گے۔