جموں //شو سینا بالا صاحب ٹھاکرے ،جے اینڈ کے یونٹ نے ریاستی سرکار پر اقلیتوں کے لئے محفوظ ماحول مہیا کرنے میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔ایک بیان میں شو سینا نے بھدرواہ میں ایک شخض کی ہلاکت میں براہ راست بی جے پی کو مورد الزام ٹھرانے کی مذمت کی ۔پارٹی کے ریاستی صدر ڈمپی کوہلی نے کہا ہے کہ سرکار پریہار برادران ۔ آر ایس ایس لیڈر اور اسکے پی ایس اوکے ہلاکت میںملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ حال ہی میں متعدد فرقہ وارانہ واردات ہوئے ہیںلیکن سرکار مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔کوہلی نے بیان میں مبینہ الزام لگایا ہے کہ بھدرواہ علاقہ میں اقلیتوں کو نشانہ بنایاجا رہا ہے، جو ایک سوچی سمجھی اور سماج دشمن اور قوم دشمن طاقتوںکی چال کے تحت کیا جا رہا ہے،تاکہ بھدرواہ کے پر امن ماحول کو تباہ کیا جاسکے۔پارٹی کے نائب صدر ہرش گپتا نے بھدرواہ کے لوگوں کو پوری حمایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے گورنر پر علاقہ میں انتثار پھیلانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔پارٹی کے سیکرٹری راج سنگھ نے بھدرواہ اور کشتواڑ کے عوام پر آپسی روا داری کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے پر زور دیا۔راجیو سلاریہ، پون سنگھ ،سنجیو کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔