جموں//جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اوررکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے نیشنل کانفرنس۔کانگریس کے سرینگرپارلیمانی حلقہ انتخاب کے ضمنی چنائوکے اُمیدوارڈاکٹرفاروق عبداللہ کی فتح پرخوشی ظاہرکرتے ہوئے ڈاکٹرعبداللہ کواپنی نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔سروڑی نے آج یہاں جاری اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہاکہ ایک مرتبہ پھرریاستی عوام نے واضح اِشارہ دیاکہ وہ ناپاک اتحادسے عاجزآچکے ہیں اورانہیں ’ہاتھ اورہل‘کاساتھ پسند ہے۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس اورنیشنل کانفرنس کارکنان کوبھی مبارک باد پیش کی جن کی محنت سے آج ڈاکٹرعبداللہ فتحیاب ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ریاستی عوام نے پی ڈی پی ۔بھاجپاکو آئینہ دکھادیاہے اوریہ واضح کیاہے کہ پی ڈی پی۔بھاجپاسرکارہرمحاذپرناکام ثابت ہوچکی ہے اب ان کی شکست کادوردورہ شروع ہوچکاہے۔