درابشالہ//اساتذہ کوسماج کے مشعلِ راہ قرار دےتے ہوئے رکن اسمبلی اندوال غلام محمد سروڑی نے آج یہان اساتذہ کاسماج میں بڑاکردار ہے، خاص طورپرموجودہ حالات میں،بچوں کی تقدیربدلنے میں اساتذہ کاکلیدی کردا ر ہے۔یہاں درابشالہ میں 15رہبرتعلیم اساتذہ کے مابین مستقلی کے احکامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سروڑ ی نے کہاکہ تدریس کاپیشہ تمام مذاہب اورسماج کے ہرطبقے میں عظیم پیشہ ہے۔ اساتذہ کااپنے طلباوطالبات کی زندگی ومستقبل میں اہم کردارہے۔اُنہوں نے کہاکہ اساتذہ کاکردارکسی وقت والدین سے بھی زیادہ اہم ہوجاتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ آج کام کاج میں مشغول والدین بچوںکوبہت کم وقت دے پاتے ہیں ، ایسے میں بچوں کی زندگی سنوارنے میں اساتذہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، لہٰذاان سب حالات کااحساس کرتے ہوئے اساتذہ کواورزیادہ سنجیدگی اختیارکرنی چاہئے۔سروڑی نے اساتذہ کوتلقین کی کہ وہ اسکول میں مزیدغیرتدریسی سرگرمیوں کووسعت دیں تاکہ طلباکی مجموعی نشونماممکن ہواورایک اچھے، ذہین وصحت مندمستقبل کے طورپراُبھریں،جن کے کاندھوں پرقوم کی بڑی ذمہ داری آنے والی ہے،وہ کندھے مضبوط اورثابت قدم ہونے چاہئے اورانہیں مضبوطی دینے میں اساتذہ کاکلیدی رول ہے۔اُنہوں نے کہاکہ امتحانات، کلاس، گریڈسے باہرنکل کرکھیل کے میدان میں بھی بچوں کواپنی صلاحیتیں نکھارنے وان کامظاہرہ کرنے کاموقع دیاجاناچاہئے۔سروڑ ی نے اُمیدظاہرکی کہ مستقل ہونے والے اساتذہ مزیدجانفشانی سے محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔اس سے قبل اپنے خطا ب میں زونل ایجوکیشن آفیسر درابشالہ بھگوان داس شرمانے محکمہ میں اساتذہ طبقہ کی بہتری کیلئے اُٹھائے گئے قدامات اورتعلیمی معیارکوبہتربنانے کیلئے ان کوششوں بارے حاضرین کوآگاہ کیا۔اس موقع پرآل جموں وکشمیر آرای ٹی ٹیچرز فورم کاایک وفد چھاتروزون سے اس کے صدر سراج الدین کی قیادت میں رکن اسمبلی سے ملاقی ہوا اوردرپیش مسایل اُجاگرکئے۔فورم کے ارکان سے بات چیت میں رکن اسمبلی اندروال نے کہاکہ وہ انکے مسائل پرہمدردانہ غورکریں گے اورمتعلقہ حکام سے اُٹھائیں گے۔ اپنے مسائل میں فورم نے بتاےاکہ ان کے بہت سارے دیرینہ مطالبات ہیں جن میں ای ویزکی مستقلی، جنہوں نے 7برس مکمل کرلئے ہیں، رہبرتعلیم اساتذہ کے پانچ سال سروس ریکارڈمیں شامل کرنا، اگست ماہ کی تنخواہ کی واگذاری اور مغل میدان کیلئے الگ تعلیمی زون کے قیام کی مانگ قابل ذکرہے۔رکن اسمبلی نے بغورمسائل سننے کے بعد چیف ایجوکیشن آفیسرکشتواڑ سے تلقین کی کہ وہ ان کے مسائل کاازالہ کریں۔سروڑی نے کہاکہ وہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھارہے ہیں۔بعدازاں سروڑی نے الحلال ایجوکیشنل انسٹی چےوٹ ہودری کشتواڑ کادورہ کیااوروہاں عملے اورطلباسے بات کی۔سروڑی نے اساتذہ، طلبااوروالدین کے مابین بہترتال میل پرزوردیتے ہوئے کہاکہ طلباکے روشن مستقبل کیلئے یہ تال میل اہمیت کاحامل ہے۔