Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

سرورِ کائناتﷺ کا ذکرِ جمیل

Mir Ajaz
Last updated: October 7, 2022 1:02 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

مولانا شعیب احمد

حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ پاک کے انمٹ نقوش قرآن کریم کی آیاتِ مبارکہ میں موتیوں کی طرح چمک رہے ہیں۔ اللہ جلّ جلالہ نے اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی سیرتِ مبارکہ کو قرآن کریم میں انتہائی جامع انداز میں بیان فرمایا ہے۔ قرآن کریم کے مقدس اوراق پر موجود آفاقی و الہامی تعلیمات کی روشن کرنیں جہاں چہار دانگِ عالم میں نور بکھیرتی نظر آتی ہیں، وہیں حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی سیرتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبّہ کی عکاسی بھی کرتی نظرآتی ہیں۔
چناں چہ قرآن کریم میں نبی کریمؐ کی بعثت ورسالت کا بھی تذکرہ ہے، اور آپؐکی ختم نبوت کا بیان بھی، رسول اللہؐ کےخلقِ عظیم کا ذکر بھی ہے اور آپؐکے اسوۂ حسنہ کو اپنانے کی تعلیم بھی، کہیں مزمّل و مدثّر کی صدائیں ہیں تو کہیں بشیر ونذیر اور رؤف ورحیم کے پیارے القابات۔ قرآن کریم کے مقدس اوراق میں کہیں رسالت مآبؐسے ’’مقامِ محمود‘‘ کی عطا کا وعدہ کیا گیا تو کہیں آپؐ کو ’’ عطائےکوثر ‘‘ کی نوید سنائی گئی۔ کہیں آپؐ کو’’ داعیاً الیٰ اللہ‘‘ (اللہ کی طرف دعوت دینے والے) فرمایا گیا، تو کہیں آپؐ کے ہدایت کے روشن چراغ ہونے کو ’’سراجاً منیراً‘‘سے تعبیر فرمایا گیا۔قرآن کریم میں نبی کریمؐ کا نام نامی اسم گرامی محمدؐ چار مرتبہ آیا ہے۔ (سورۂ آل عمران، سورۃ الاحزاب، سورۂ محمد، سورۃالفتح) جب کہ نبی کریمؐ کے اسم مبارک ’’ احمد‘‘ کا ذکر سورۃ الصف میں ہے۔ سورۃ الانبیاءمیں حضرت محمد مصطفیٰؐ کو رحمۃ للعالمین ( تمام جہانوں کے لئے رحمت) فرمایا گیا۔
سورۂ ن والقلم آیت 3 اور 4 میں فرمایا گیا کہ آپؐ کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہو گا(یعنی ہمیشہ بڑھتا ہی رہے گا)،اور یہ کہ آپؐ اخلاق کے بلند ترین مرتبے پر فائز ہیں۔سورۂ کوثر میں آپؐ کو جہاں حوض کوثر کی عطا کی نوید سنائی گئی، و ہیں آپؐ کے دشمنوں کے بے نام ونشان ہونے کی خبر بھی دی گئی۔سورہ ٔمائدہ آیت67 میں فرمایا گیا: اللہ آپ کو لوگوں (کےشر اور سازشوں) سے بچائے گا۔
نبی کریمؐ کے ساتھ استہزاء کرنےوالوں کے مقابلے میں یہ ارشاد ہوا: بے شک، ہم تمہاری طرف سےان لوگوں سے نمٹنے کے لئے کافی ہیں جو (تمہارا ) مذاق اڑاتے ہیں۔(سورۃ الحجر:95) فرما کر آپؐ کے لئے ذاتِ خداوندی کے کافی ہونے کا یقین دلایا گیا۔’’ الم نشرح لکَ صدرک ‘‘ کے ذریعے آپؐ کی ہمت افزائی فرمائی گئی، تاکہ ابلاغ و انذار کے لئے ہمتِ عالی حاصل ہو۔رب العالمین نے اپنی محبت کے حصول کو رحمۃللعالمین کی اتباع سے مشروط فرما دیا۔ (سورۂ آل عمران : 31) اہل ایمان پر نبی کریمؐ کو اپنی جانوں سے زیادہ مقدّم رکھنا لازمی قرار دیا گیا۔ چناں چہ فرمایا: ایمان والوں کے لئے نبیؐ، ان کی اپنی جانوں سے زیادہ قریب ہیں۔ (سورۃ الاحزاب: 6)
سورۂ بنی اسرائیل کی آیت79 میں سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰؐ سے مقام محمود کی عطا کا وعدہ فرمایا گیا۔جب کفار نے نبی کریمؐ کو طعنے دینا شروع کئےکہ(معاذاللہ)محمدؐ کے ربّ نےانہیں چھوڑ دیا ہے تو الله تعالیٰ نے قرآن مجید میں چڑھتے دن کی روشنی اور رات کی قسم کھا کر فرمایا : تمہارے پروردگار نے نہ تمہیں چھوڑا ہے اور نہ ناراض ہوا ہے۔( سورۂ والضحیٰ)سورۃ الضحیٰ ہی میں ارشاد فرمایا گیا: یقین رکھئے کہ آپ کا پروردگار آپ کو عنقریب اتنا عطا فرمائے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔ سورۃ الاحزاب آیت 21 میں رسول اللہؐ کے اسوۂ مبارکہ ( طرزِ زندگی) کو امت کے لئے بہترین قابل تقلید نمونہ قرار دیا گیا ۔
شفیع الامم ، شہریارِ حرم، سحابِ کرم، گنج نعم، شاہِ اُمم، حضرت محمد مصطفیٰؐ کا اعزاز ہے کہ ازراہِ تکریم اللہ تعالیٰ نےقرآن کریم میں آپؐ کو نام کی بجائے آپؐ کے منصبی القاب سے یاد فرمایا ہے جو اللہ کے نزدیک آنحضورؐ کی کامل محبوبیت کا مظہر ہے۔ چناں چہ کہیں’’ یآیّھا الرسول‘‘ کا طرز خطاب اپنایا تو کہیں ’’ یآیّھا النبی‘‘ کے ذریعے مخاطب فرمایا، کہیں’’ یآیّھاالمزمل‘‘ کا محبت بھرا انداز اختیار فرمایا تو کہیں’’ یآیّھا المدثر ‘‘ کی دلکش صدا لگائی۔ یہ ہی نہیں بلکہ آپؐ کانام لے کر پکارنا آپؐ کی امت کے لئے ممنوع قرار دیا گیا۔(سورۃ النور:63)اسی طرح آپؐ کے سامنے آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت کی گئی۔( سورۃ الحجرات: 2)ان تعلیمات سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادب و احترام،شانِ رفعت اور عظمت کا پتا چلتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پہلگام حملہ: این آئی اے کو دو ملزمان کی پوچھ گچھ کیلئے 10 روزہ مزید ریمانڈ حاصل
برصغیر
دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر
انتظامی نا اہلی کی صورت میں بی جے پی منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائے گی:اشوک کول
تازہ ترین
صرف چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آن لائن کلاسز مقررہ اوقات میں ہوں گی:محکمہ تعلیم
تازہ ترین

Related

کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025
کالممضامین

مغربی ایشیا میں ہندوستان کا ممکنہ کردار ندائے حق

July 7, 2025
کالممضامین

پنج پتی اقوام متحدہ۔ یہ داشتۂ پیرکِ افرنگ حال و احوال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?